حماس: دباؤ اور کڑی شرائط کا سامنا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک اہم مصری اہلکار نے کہا ہے کہ فلسطینی رہنما محمود عباس حماس کو حکومت سازی کی اجازت دینے سے پہلے کڑی شرائط لگائیں گے۔ ان اہلکار نے انہیں شرائط کا ذکر کیا ہے جو اس سے پہلے امریکی صدر بش اور ان کی انتظامیہ کے ذریعے سامنے آ چکی ہیں اور جن میں اسرائیل کو تسلیم کرنا، اس سے پہلے کیے جانے والے سمجھوتوں کی پاسداری کرنا اور تشدد سے لاتعلقی اختیار کر کے خود کو غیر مسلح کرنا شامل ہیں۔ مصر نے حماس کو یہ شرائط تسلیم کرنے کا مشرورہ دیا ہے لیکن فلسطینی گروپ حماس کے ایک ترجمان نے مصر کے اس مشورے کو مسترد کردیا ہے کہ حماس مبینہ تشدد سے لاتعلق ہو جائے اور اسرائیل کو تسلیم کرلے۔ حماس کے ایک ترجمان اسامہ ہمدان نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہمیں عوام نے ہمارے پروگرام کی وجہ سے منتخب کیا ہے جو فتح تحریک سے مختلف ہے‘۔ ادھر عالمی بینک نے کہا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ کا بجٹ متواتر ناقابل عمل ہوتا جا رہا ہے۔ حماس کی فتح کے بعد عالمی بینک نے ایک مالیاتی جائزے میں کہا ہے کہ حکومت کے قابو سے باہر اخراجات کی وجہ سے انتظامیہ کا خسارہ آٹھ سو ملین ڈالر کے قریب پہنچ گیا ہے اور چونکہ فلسطینی انتظامیہ نے مجوزہ اصلاحات نافذ نہیں کی تھیں اس لیے دسمبر میں اس کو امدادی رقومات نہیں دی گئی تھیں۔ اسرائیل نے بھی تصدیق کردی ہے کہ فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے اس نے جو لاکھوں ڈالر ٹیکس اور محصول کی صورت میں جمع کیے ہیں ان کی ادائیگی روک دی گئی ہے۔ | اسی بارے میں حماس رہنما محمود ظہر کون ہیں؟28 January, 2006 | آس پاس حماس کو حکومت بنانے کی دعوت27 January, 2006 | آس پاس حماس کیا ہے؟26 January, 2006 | آس پاس حماس کی بھاری اکثریت سے جیت26 January, 2006 | آس پاس حماس کا نیا ٹی وی چینل 10 January, 2006 | آس پاس حماس کی بڑی انتخابی کامیابیاں16 December, 2005 | آس پاس حماس کا حملے روکنے کا اعلان 25 September, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||