BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 January, 2006, 01:22 GMT 06:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حماس کا نیا ٹی وی چینل
حماس پارلیمانی انتخابات میں فتح تنظیم کو چیلنج کرے گی
شدت پسند فلسطینی گروپ حماس نے اپنی تنظیم کے پیغام کے ابلاغ کے لیے ایک نیا ٹی وی چینل شروع کیا ہے۔

اس کا چینل یروشلم میں واقع مسجدِ العقصٰی کے نام پر العقصیٰ رکھا گیا ہے اور اس چینل کا صدر دفتر غزہ میں ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ اس چینل پر قرآن کی روشنی میں سیاسی اور سماجی تصورات کے حوالے سے پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

حماس کا کہنا ہے کہ اس کا ارادہ ہے کہ وہ اس ٹی وی چینل کو وسعت دے اور سیٹلائٹ براڈکاسٹنگ میں شریک ہو جائے۔

بی بی سی کے نامہ نگار ایلن جانسٹن نے غزہ سے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ ٹی وی چینل کے قیام سے ظاہر ہوتا ہے کہ حماس تنظیم بتدریج آگے کو بڑھ رہی ہے۔

لگتا ہے کہ یہ گروپ اب حزبِ اقتدار الفتح کے لیے پارلیمانی انتخابات کی مہم کے دوران ایک بڑا چیلنج بن کر ابھرے گا۔

غزہ میں حماس کے ایک رہنما کا کہنا تھا کہ تین سے چھ ماہ تک اس چینل کی نشریات آزمائشی طور پر جاری رکھی جائیں گی۔

فتحی حماد کے مطابق چینل کا مقصد یہ ہے کہ حماس کا پیغام فلسطینی عوام اور دنیا کے سامنے رکھا جا سکے۔ ’اس چینل کا مقصد اسلامی ثقافت کا قیام اور روحِ اسلام سے مطابقت رکھنے والے سائنسی اور سیاسی زاویۂ نگاہ کا پرچار ہے۔ اس کے علاوہ چینل کا کام اہم امور سے متعلق اطلاعات کی فراہمی ہوگا۔‘

اتوار کو اس چینل کی پہلی نشریات میں آدھ گھنٹے تک قرآن کی تلاوت دکھائی گئی تاہم اگلے چند ماہ میں توقع ہے کہ حماس اس چینل کے ذریعے خبریں بھی نشر کرے گی اور دستاویزی پروگرام بھی دکھائے گی۔

چینل سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان قضیئے سے متعلق حماس کی تشریح کو بھی لوگوں تک پہنچایا جائے گا۔

حماس کا مطالبہ ہے کہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہو اور یہ کہ اسرائیلی ریاست کو تباہ ہو جانا چاہیے۔

اٹھارہ ماہ پہلے غزہ میں اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے حماس کے ریڈیو سٹیشن پر راکٹ داغ کر اسے تباہ کر دیا تھا۔

اسی بارے میں
حماس، ویڈیو پیغام جاری
27 August, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد