BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 27 August, 2005, 04:55 GMT 09:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حماس، ویڈیو پیغام جاری
محمد ضیف
محمد ضیف برسوں سے اسرائیل کو مطلوب ہے
فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اسرائیل کو مطلوب ان کے ایک کارکن کو دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو کے مطابق محمد ضیف نامی یہ شخص حماس تنظیم کے لیے بم بنانے کا ماہر ہے۔ وہ اسرائیل کو مطلوب ہے اور اس ویڈیو میں وہ کہتا ہے کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی آبادکاروں کا انخلا اسرائیل کے لیے بے عزمتی کا باعث ہے۔ ویڈیو میں وہ اسرائیل سے کہتا ہے کہ ’تم برسوں سے ہماری زمین پر قابض رہے ہو اور اب تم کو غم سے شکست یافتہ ہو کر جانا پڑ رہا ہے۔‘

محمد ضیف نے اسرائیل پر حملوں میں مرنے والے سینکڑوں فلسطینیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانیوں کی وجہ سے آج اسرائیل کو نکلنا پڑ رہا ہے۔

حماس کے اس کارکن نے فلسطینی انتظامیہ کہ اہلکاروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مسلح جد و جہد کو ختم نہ کرائیں۔ اس کا کہنا ہے کہ اس جد وجہد کو سیاسی عمل کے ساتھ ساتھ جاری رکھنا ضروری ہے۔

محمد ضیف کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہے تاہم اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ ان کو مطلوب افراد میں سر فہرست ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ انیس سو چھیانوے کے بعد سے درجنوں افراد کی موت کے ذمہ دار ہیں۔ اسرائیل نے ان کو کئی حملوں کا نشانہ بنایا ہے اور ان قاتلانہ حملوں میں دو سال پہلے ان کی گاڑی پر فضائی حملہ بھی شامل ہے ۔

محمد ضیف کی آخری تصدیق شدہ فوٹو تقریباً بیس سال پرانی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیپ کے جاری کرنے پر اسرائیل میں شدید رد عمل ہونے کا امکان ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد