’اسلامک جہاد‘ کا نیا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطین کی عسکریت پسند تنظیم اسلامک جہاد نےاپنےاراکین کو اسرائیلی نو آبادیوں پر راکٹ برسانے کے عمل کو کچھ عرصے کے لیے روک دینےکو کہا ہے۔ اسلامک جہاد کےمسلح دستے القدوس بریئگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے راکٹ حملوں کو روکنے کےاحکامات تین دن قبل ہی جاری کر دئیے ہیں۔ القدوس بریگیڈ کے اس بیان سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے وہ اسرائیلی فوج کا فلسطینی علاقوں سے پرامن طریقے انخلاء چاہتے ہیں۔ اسلامک جہاد نے اس بات سے بھی انکار کیا ہے کہ اس نے ایک فلسطینی کے گھر پر راکٹ داغا جس سے ایک لڑکا ہلاک ہو گیا۔ دو ہفتے قبل عسکریت پسند تنظیم حماس نے بھی غزہ کے علاقے میں راکٹ حملوں کے سلسلے کو کچھ عرصے تک کے لیے روکنے کا اعلان کیا تھا۔ حماس کواس سے قبل بہت سے راکٹ حملوں کا ذمہ دار ٹھرایا جاتا رہا ہے۔ اسرائیل نےفلسطینی سیکیورٹی اداروں کے سربراہ کی طرف سے ہتھیار بند فلسطینی تنظیموں کو غیرمسلح کرنے سے انکار کے بعد مقبوضہ غرب اردن کے شہروں کو فلسطینی کنٹرول میں دینے کا عمل غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||