BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 12 August, 2004, 07:49 GMT 12:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیل اور فلسطین پرتنقید
فلسطینی پنا گزیں کیمپ
اقوام متحدہ کے سیاسی امور کے انڈر سیکرٹری جنرل کیرن پرینڈرگاسٹ نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین دونوں شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اور طے شدہ ”روڈ میپ” کی روشنی میں امن کی طرف پیش رفت میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی طرف سے برائے نام اصلاحات کی گئی ہیں اور اس سلسلے میں زیادہ پیش رفت نہیں ہو رہی۔

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے بارے میں اس انتہائی مایوسکن بریفنگ میں بتایا گیا کہ امن کی طرف معنی خیز پیش رفت نہیں ہو رہی۔

انڈر سیکرٹری جنرل گزشتہ ماہ تشدد کی وارداتوں میں پچاس سے زیادہ فلسطینی ہلاک اور بیس اسرائیلی زخمی ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی رہنما یاسر عرفات نے کہا تھا کہ وہ امن و امان کی بحالی کے لیے اپنی سیکیورٹی فورسز کو از سر نو منظم کریں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔

تنقید کے باوجود فلسطینی حکام کے مطابق یہ بریفنگ گزشتہ ماہ ہونے والی بریفنگ کے مقابلے میں زیادہ متوازن تھی۔

گزشتہ ماہ فلسطین نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے بارے میں ایلچی تیرخ روڈ لارسن کے وہاں داخلے پر پابندی عائد کر دیں گے۔ روڈ لارسن نے فلسطینی اتھارٹی پر تنقید کی تھی۔

فلسطینی حکام کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے نمائندے فلسطینی اتھارٹی پر تنقید میں حد سے بڑھ گئے تھے۔ اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا تھا فلسطینی اتھارٹی کو خاتمے کا خطرہ ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد