BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 July, 2004, 20:53 GMT 01:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیل نے باڑ کا نیا نقشہ تیار کر لیا
 زیرِ تعمیر اسرائیلی باڑ
غربِ اردن میں زیر ِتعمیر باڑ کا نیا نقشہ تیار کیا گیا ہے۔
اسرائیل کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ غربِ اردن میں تعمیر ہونے والی باڑ کا نیا نقشہ تیار ہو چکا ہے۔

اسرائیلی ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ غربِ اردن میں زیر تعمیر باڑ کے نقشے سے متعلق منصوبوں میں مزید بہتری لانی ہوگی تاکہ فلسطینی عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

لیکن باڑ کے نئے نقشہ پر عمل کرنے کے لیے اسرائیل کے وزیرِاعظم ایریل شیرون کی منظوری باقی رہ گئی ہے۔

عالمی عدالت انصاف نے بھی قرار دیا ہے کہ یہ باڑ غیر قانونی ہے۔ اس باڑ کو وہاں سے ختم کر دینا چاہیے جہاں سے اس کی حد فلسطین کی سرزمین سے شروع ہوتی ہے۔

مقدمہ اس باڑ سے متاثر ہونے والے چند فلسطینی شہریوں نے درج کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس باڑ کے بننے سے دس مختلف گاؤں میں تقریباً پینتالیس ہزار فلسطینی بری طرح متاثر ہوں گے کیونکہ وہ اپنے سکولوں، زرعی زمینوں اور نوکریوں سے بالکل کٹ جائیں گے۔

اس سلسلے میں فلسطین کی کابینہ کے وزیر صاحب ایریکت نے باڑ سے متعلق شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اس سلسلے میں فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا باڑ لگانے کا اصل مقصد فلسطینی زمین کو آہستہ آہستہ مزید اپنے حصے میں شامل کرنا ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ باڑ سے متعلق نیا نقشہ اس وقت تک نہیں شائع نہیں ہوگا جب تک اسرائیلی وزیرِ اعظم ایریل شیرون اس کی منظوری نہیں دے دیتے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد