BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 October, 2003, 02:27 GMT 07:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’فصیل کی تعمیر جاری رہے گی‘
باڑ
اسرائیل نے مختلف مقامات پر الگ الگ طرح کی رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی قرارداد کے باوجود، جس میں غربِ اردن میں تعمیر کی جانے والی اسرائیلی فصیل کی شدید مخالفت کی گئی ہے، اس فصیل کی تعمیر جاری رہے گی۔

اسرائیل کے نائب وزیرِ اعظم نے اسرائیلی ریڈیو کو بتایا ہے کہ اس فصیل سے اسرائیلی عوام کی سیکورٹی ضروریات کو پورا کیا جارہا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے زبردست اکثریت سے منظور کی جانے والی ایک قرارداد میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غرب اردن کے فلسطینی علاقے میں حفاظتی فصیل کی تعمیر فوری طور پر روک دے۔

قرارداد میں اسرائیل سے کہا گیا ہے کہ وہ فصیل کے ان حصوں کو بھی ہٹا دے جو اب تک لگائے گئے ہیں۔

قرارداد میں مذکورہ فصیل کو بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دیا گیا ہے تاہم اس میں عرب ممالک کی اس تجویز کو شامل نہیں کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ اس پورے معاملے پر عالمی عدالت انصاف سے قانونی رائے مانگی جائے۔

یروشلم میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اصل تنازعہ اس بات پر نہیں ہے کہ آیا اسرائیل کو یہ فصیل کھڑی کرنے کا حق ہے یا نہیں بلکہ جھگڑا اس بات پر ہے کہ یہ فصیل کس جگہ تعمیر کی جائے۔

یورپی ممالک کا خیال تھا کہ اس سے عالمی عدالت سیاست کا شکار ہوجائے گی۔

منظور ہونے والی قرارداد میں جو اس سے قبل پیش کی جانے والی دو تحاریک کا مجموعہ ہے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کوفی عنان سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک مہینے کے اندر رپورٹ پیش کریں جس میں اس بات کا جائزہ ہو کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی اس قرارداد پر کتنا عمل کیا ہے۔

ادھر روسی سفارتکاروں نے کہا کہ انہوں نے ایک اور قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے جس میں اسرائیل اور فلسطین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ دونوں مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لئے بین الاقوامی حمایت یافتہ منصوبہ یا روڈ میپ کی کامیابی کے لئے اقدامات کریں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد