غرب اردن گیارہ فلسطینی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے دو مختلف چھاپوں کے دوران ایک گیارہ سالہ لڑکی سمیت گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ لڑائی کا آغاز صبح اس وقت ہوا جب اسرائیلی فوج کے خصوصی دستوں نے نابلس شہر میں ایک عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔ اس واقعہ میں چھ فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق شدت پسند اسلامی تنظیم الاقصیٰ بریگیڈ اور ایک اور تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی آیا ہلاک ہونے والی لڑکی اسی عمارت میں تھی کہ نہیں۔ اس کے بعد اسرائیلی فوج نے جنین میں بھی ایک کارروائی کی جس میں چار مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوئے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق نابلس میں ان کے سپاہیوں پر پہلے گولیاں برسائی گئیں جس کے بعد انہوں نے جوابی فائرنگ کی۔ ہلاکتوں کی خبر پھیلتے ہی نابلس میں اسرائیلی فوج اور پتھر پھینکنے والے فلسطینیوں کے درمیان لڑائی شروع ہو گئی۔ اس سے قبل پیر کو الاقصیٰ بریگیڈ کے ایک اعلیٰ رکن محمود خلیفہ جنین میں دو ساتھیوں کے ساتھ ہلاک کر دیئے گئے تھے۔ اس حملے کا بدلہ لینے کے لیے منگل کو ایک خود کش حملہ آور نے غرب اردن کے شہر قلقلیہ میں اسرائیلی فوج کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کیا۔ الاقصیٰ بریگیڈ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||