نابلوس میں جھڑپیں، سات ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غرب اردن کے شہر نابلوس میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کے دوران فلسطینیوں سے جھڑپوں میں چار فلسطینی ہلاک اور ایک اسرائیلی فوجی افسر ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوج نے ایک رہائشی عمارت کو گھیر میں لے لیا جس میں چار مسلح فلسطینیوں نے پناہ لے رکھ تھی۔ مسلح افراد سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر ہلاک ہو گییا جب کے تین دوسرے فوجی زخمی ہو گئے۔ اس جانی نقصان کے بعد اسرائیل فوج نے فضائی امداد طلب کر لی اور اسرائیلی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر نے اس عمارت کو میزائل کا نشانہ بنایا۔ اس حملے میں پانچ فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک باپ بیٹا ہلاک ہو گئے۔ تشدد کے ایک اور واقع میں اسرائیل ٹینک رفا کے پناہ گزیں کیمپ میں داخل ہو گئے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق رفا کے پناہ گزیں کیمپ سے اسرائیلی بستی پر مارٹر سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ امدادی کام کرنے والے فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیل فوج کی اس کارروائی میں ایک چودہ سالہ لڑکا گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||