چھ اسرائیلی فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اس نے ایک اسرائیلی فوجی گاڑی کو دھماکے سے تباہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں چھ اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ان فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ دھماکہ غزہ میں اسرائیلی حملے کے دوران رد عمل کے طور پر کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ٹینکوں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے غزہ کے زیتون ڈسٹرکٹ میں ایک فوجی آپریشن شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ فلسطینی ہلاک اور ستّر زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج پہلے جیپوں پر علاقے میں داخل ہوئی اور بعد میں ٹینک ان کی مدد کو وہاں پہنچے۔ اسرائیلی فوج نے لاؤڈ سپیکروں پر علاقے کے مکینوں کو گھروں کے اندر رہنے کو کہا۔ جس کے بعد علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق انہوں نے حملے کے دوران بتیس ایسی ورکشاپیں تباہ کی ہیں جو ان کے بقول راکٹ اور مارٹر بم بنانے کے کام آتی تھیں۔ فلسطینیوں کے مطابق صرف چار ورکشاپیں نشانہ بنی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||