غزہ میں ایک ہلاک کئی زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی افواج نے غزہ کی پٹی میں ایک چھاپے میں ایک شخص کو ہلاک اور کئ گھروں اور کھیتوں کو تباہ کردیا ہےـ ایک پینتیس سالہ سکیورٹی افسراس وقت مارا گیا جب فوجیوں نے غزہ کے شہر دیر البلہ میں پتھراؤ کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی ـ اس واقعہ میں کم از کم سات لوگ زخمی بھی ہوۓ، جن میں وہاں کے مقامی سکول کے بچے اور ایک پریس فوٹوگرافر شامل ہیں ـ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے فوجیوں نے ایک مسلح گروپ پر فائرنگ کی تھی اور انہیں کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے ـ اے ایف پی کے فوٹوگرافر محمود الحمس کو احتجاج کرنے والوں کی تصاویر کھینچتے ہوۓ ایک ٹانگ میں گولی اور دوسری میں لوہے کے ٹکڑے لگے ـ ایجنسی کے مطابق اس وقت انہوں نے ہیلمٹ اور بلٹ پرووف جیکٹ پہنی ہوئی تھی جس سے صاف ظاہر تھا کہ وہ صحافی ہیں ـ اسرائیلی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں ـ اس کے علاوہ اسرائیلی فوجیوں نے جنوبی غزہ کے خان یونس پناہ گزیں کیمپ کے انتیس گھروں کو بھی منہدم کر دیا ہے ـ اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ایک یہودی آباد کار اور اس کی چار بیٹیوں کو ہلاک کرنے والے گن مین اس عمارت کو آڑ کے طور پر استعمال کر رہے تھے ـ فوجیوں نے دونوں حملہ کرنے والوں کو ہلاک کر دیاـ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||