غزہ سے انخلا، تبدیلی کا امکان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی وزیراعظم ایریئل شرون نے عندیہ دیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے یہودی بستیوں کے خاتمہ سے متعلق منصوبہ میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔ اس سے قبل اتوار کے روز اسرائیل کی حکمران جماعت کے ارکان کی اکثریت نے اس منصوبہ پر کرائی جانے والی رائے شماری میں نفی میں ووٹ دیا تھا۔ پارٹی اراکین سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ بنیادی منصوبے پر عملدرآمد کروانے کا ارادہ رکھتے تاہم اس میں کچھ ترامیم کی جا سکتی ہیں۔ یروشلم میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ مسٹر شرون نے اپنی جماعت کی سوچ کا غلط اندازہ لگایا تھا تاہم وہ اپنے عزم پر قائم ہیں۔ اب ان کے پاس مذکورہ منصوبے کو کابینہ اور پھر پارلیمان کے سامنے پیش کرنے کا راستہ ہے جہاں امکان ہے کہ اس کی منظوری دیدی جائے گی۔ اس کے علاوہ ملک گیر ریفرنڈم بھی کرایا جا سکتا ہے کیونکہ عوامی سطح پر منصوبے کی تائید پائی جاتی ہے۔ شرون کے خلاف پیر کے روز پارلیمان میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تاہم وہ ناکام ہوگئی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||