’استعفیٰ نہیں دوں گا‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی وزیراعظم ایریئل شیرون نے کہا ہے کہ وہ غزہ سے انخلاء کے منصوبے کے مسترد کئے جانے کے باوجود مستعفی نہیں ہوں گے۔ ایگزٹ پول کے نتائج کے مطابق وزیراعظم شیرون کی لیکود پارٹی کے اکسٹھ فیصد ارکان نے اسرائیلی انخلاء کی تجویز کے خلاف ووٹ دیا۔ ایریئل شیرون نے کہا ہے کہ وہ ووٹنگ کے نتائج کا ’احترام‘ کرتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ اپنا منصوبہ ترک کر دینے پر تیار ہو جائیں گے۔ اتوار کو ہونے والی ووٹنگ کے موقع پر مسلح فلسطینیوں نے ایک حاملہ آبادکار خاتون اور ان کی چار چھوٹی بیٹیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ ایریئل شیرون نے اپنے منصوبے میں یہ تجویز پیش کر رکھی ہے کہ غزہ کی پٹی کو وہاں موجود آبادکاروں اور سات ہزار فوجیوں خالی کرا لیا جائے۔ اتوار کی ووٹنگ کے نتائج سامنے آنے کے بعد ایریئل شیرون نے کہا کہ ’مجھے ووٹنگ کے نتائج پر دکھ ہے لیکن میں ان کا احترام کروں گا۔ مجھے اسرائیلیوں نے اس لئے منتخب نہیں کیا تھا کہ میں چار برس تک ہاتھ پہ ہاتھ دھر کر بیٹھا رہوں‘۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ روز میں لیکود پارٹی کے ارکان سے صلاح مشورے کریں گے۔ وائٹ ہاؤس نے اتوار کی شب جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم کے منصوبےکی حمایت کریں گے۔ ۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||