BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 27 March, 2004, 08:20 GMT 13:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرق وسطیٰ: امن کی نئی کوشش
امریکی صدر جارج بش
امریکی صدر جارج بش
امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بحالی امن کی خاطر امریکی صدر جارج بش مشرق وسطیٰ کے ممالک کے سربراہان کے ساتھ سلسلہ وار گفتگو کریں گے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں مصر، اسرائیل اور اردن کے سربراہان کے اگلے ماہ امریکی دوروں کی تفصیلات بھی بتائی گئی ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم ایریئل شیرون چودہ اپریل کو واشنگٹن میں امریکی صدر جارج بش سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات صدر بش اور مصری رہنما حسنی مبارک کے درمیان ٹیکساس میں واقع صدر بش کے رینچ میں گفتگو کے دو روز بعد ہو گی۔

یہ اعلان ایسے وقت کیا گیا ہے جب غزہ اور غرب اردن کے دیگر علاقوں سے اسرائیلی انخلا کے طریق کار پر پس ِپردہ سخت بخث جاری ہے۔

News image
ایریئل شیرون

امریکہ میں نومبر میں ہونے والے انتخابات سے پہلے صدر بش کی کوشش ہو گی کہ وہ مشرقِ وسطیٰ کے معاملے پر کوئی پیش رفت ظاہر کر سکیں۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی اور امریکی سربراہان دہشت گردی کے خلاف جنگ اور فلسطین اور اسرائیل کے مابین قیام امن کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

ایریئل شیرون غرب اردن اور غزہ سے اسرائیلی انخلاء کے بدلے میں امریکی مراعات کے خواہاں ہوں گے۔

ان کی خواہش ہے کہ امریکہ عوامی سطح پر یہ اعلان کرے کہ غرب اردن میں قائم دو بڑی یہودی بستیاں مستقلاً اسرائیلی کنٹرول میں رہیں گی۔

تاہم اسرائیلی ذرائع ابلاغ سے حاصل ہونے والی خبروں کے مطابق صدر بش اسرائیل کے مطالبات پورے نہیں کریں گے۔ لیکن امریکی حکومت کی کوشش ہو گی کہ مشرق وسطیٰ کے دیگر امور سے نمٹنے کے دوران اندرونی استحکام برقرار رہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد