BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 May, 2004, 12:03 GMT 17:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غزہ میں پانچ اسرائیلی ہلاک
News image
غزہ میں فلسطینی مسلح افراد کے حملے سے پانچ اسرائیلی ہلاک ہو ئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک چار بچے اور ان کی ماں آباد کار تھے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ملوث دونوں فلسطینی حملہ آوروں کو بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا ہے جب حکمراں لکوڈ پارٹی کے ارکان اسرائیلی وزیراعظم ایریل شیرون کے یکطرفہ انخلاء اور اسرائیلی فوج کے بارے میں منصوبے پر ووٹ ڈالنے جا رہے تھے۔

اس اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق فلسطینی مسلح افراد نے یہ حملہ کثوفم روڈ پر کیا۔

یہ سڑک غزہ کی پٹی کے جنوبی حصے میں واقع یہودی آبادیوں کو اسرائیلی علاقے سے ملاتی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پانچوں افراد ہلاک ہو گئے۔ بعض لوگوں کے زخمی ہونےکی بھی اطلاع بھی ہے۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور علاقے میں موجود فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

فلسطینی انتفادہ کے آغاز کے بعد سے اب تک کثوفم روڈ پر ایسے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔

ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس واقعہ کے پیچھے کس فلسطینی گروہ کا ہاتھ ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد