BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 28 April, 2004, 13:54 GMT 18:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
البرادی اسرائیل کا دورہ کریں گے
محمد البرادی
’محمد البرادی اپنے دورے کوجوہری اسلحہ سے پاک مشرقِ وسطیٰ کے لئے استعمال کریں گے‘
اقوامِ متحدہ کے جوہری عدم پھیلاؤ ادارے کے سربراہ محمد البرادی رواں سال کے آخر میں اسرائیل کا دورہ کریں گے۔

ادارے کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ محمد البرادی چھ سال میں اپنے پہلے دورے کوجوہری عدم پھیلاؤ اور جوہری اسلحہ سے پاک مشرقِ وسطیٰ کے لئے استعمال کریں گے۔

اسرائیل کے بارے میں غالب گمان ہے کہ اس کے پاس جوہری صلاحیت ہے لیکن اس نے کبھی نہ تو اس کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی اس سے انکار کیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے جوہری عدم پھیلاؤ کے ادارے میں اسرائیل کی مستقل نمائندہ گبریلا گفنی نے اسے معمول کا دورہ قرار دیا ہے۔

ان کے بقول’ہماری طرف سے انھیں کچھ عرصہ سے دورہ کی کھلی دعوت ہے۔‘

اسرائیل اور ادارے کے افراد دورے کی تاریخ اور ایجنڈہ طے کر رہے ہیں۔

جوہری عدم پھیلاؤ ادارے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد البرادی اپنے دورے کو مشرقِ وسطیٰ میں جوہری عدم پھیلاؤ اور جوہری سائنس اور اسکے استعمال میں باہمی تعاون کے لئے استعمال کریں گے۔

اگرچہ اسرائیل اس ادارے کا رکن ہے لیکن اس نےجوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہیں کئے اس لئے اس پر نہ تو کسی قسم کا معائنہ کروانے کی ذمہ داری ہے اور نہ ہی اسے پابندیوں کے کسی دباؤ کا سامنا ہے۔

گبریلا گفنی نے کہا ہے کہ ان کا ملک پالیسی میں تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

اسرائیل کی ایٹمی صلاحیت کے راز کو افشا کرنے والے سابق جوہری ماہر مور ڈیچائی ونونو کو گزشتہ دنوں ہی اٹھارہ سال کے بعد رہا کیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد