BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 April, 2004, 08:38 GMT 13:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’چھ بستیاں خالی نہیں کریں گے‘
۔
اسرائیل کے وزیر اعظم ایریئل شیرون نے کہا ہے کہ وہ غرب اردن کی چھ یہودی بستیوں پر اپنا تسلط قائم رکھیں گے۔

یروشلم کے مشرق میں معالي آدوميم والخليل کی بستی کے دورے میں انہوں نے کہا کہ وہ معالی آدومیم اور اس کے علاوہ پانچ اور بستیاں خالی نہیں کریں گے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ بیان ایک ایسے وقت دیا ہے جب وہ امریکی صدر جارج بش سے ملنے کے لیے واشنگٹن جا رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے عرب اردن کے علاقے سے اسرائیلی انخلاء کے اپنے منصوبے کے اعلان کے بعد پہلی مرتبہ یہ بات واضح طور پر کہی ہے کہ وہ کن بستیوں پر اسرائیلی قبضہ برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے معالی آدومیم کے تین ہزار میں سے پانچ سو مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر رہتی دنیا تک بنائے جاتے رہیں گے۔

معالی آدومیم کے علاوہ شیرون نے ہیبرون، کریات آربعہ، گش آتیزیوں اور یروشلم کے شمال میں گیوت زیوی کی بستیوں کی بھی نشاندھی کی جو ان کے بقول خالی نہیں کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد