BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 May, 2004, 19:43 GMT 00:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’انخلا‘ پر ووٹنگ، شیرون کو شکست
News image
یہودی آبادکاروں کی اکثریت نے اسرائیلی وزیراعظم ایریئل شیرون کے منصوبے کو قبول نہیں کیا
وزیراعظم ایریئل شیرون کو غزہ سے انخلا کی پالیسی پر کرائی جانے والی ووٹنگ میں شکست کا خدشہ ہے۔ ووٹنگ کے بعد لگائے جانے والے اندازوں کے مطابق ساٹھ فیصد اسرائیلیوں نے پالیسی کے خلاف جبکہ چالیس نے حق میں ووٹ دیا ہے۔

یہ ایک روزہ ووٹنگ اسرائیل کی حکمراں لکود پارٹی نے کرائی تھی تا کہ اس بات کا فیصلہ کیا جا سکے کہ پارٹی اس کے حق میں ہیں یا نہیں۔

اسرائیلی ریڈیو کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اپنی ہی پارٹی کے ارکان کو یک طرفہ انخلاء کے منصوبے کا حامی نہیں بنا سکے۔

وزیراعظم ایریئل شیرون کی تجویز یہ ہے کہ غزہ کی پٹی میں موجود ساڑھے سات ہزار یہودیوں اور تمام فوجیوں کو واپس بلا لیا جائے۔

اسی تجویز کے تحت غرب اردن میں واقع چھ بڑی یہودی آبادیوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔

اگرچہ ووٹنگ کے نتائج اسرائیلی وزیراعظم کے حق میں نہیں ہیں تاہم وہ پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں کہ ووٹنگ کا نتائج کچھ بھی ہوں، وہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی انخلا پر کاربند رہیں گے۔

انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ لکود پارٹی کے دو لاکھ ارکان کی جانب سے یہ تجاویز مسترد کیا جانا قبل از وقت انتخابات پر منتج ہو سکتا ہے۔

اسرائیل میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد اس بات سے بھی اتفاق کرتی ہے کہ غزہ سے انخلا اسرائیل کے اپنے حق میں ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد