BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 28 April, 2004, 14:27 GMT 19:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دھماکہ، چار اسرائیلی زخمی
غزہ
وزیرِ اعظم ایرئیل شیرون نے اعلان کیا ہے کہ تشدد کے خلاف سخت فوجی ایکشن لیا جائے گا۔
اسرائیل کے فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں یہودی آبادی کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھری جیپ میں دھماکے سے چار اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایک جیپ کفر ڈاروم کی یہودی آبادی کے قریب ناکے پر نہیں رکی اور فوجی اس کا پیچھا کر رہے تھے اور جب اس پر فائر کیا گیا تو یہ دھماکے سے پھٹ گئی۔

حماس نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرنے والے جیپ ڈرائیور کی عمر چوبیس سال تھی اور وہ غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ کا رہائشی تھا۔

بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ غزہ میں راکٹ اور مارٹر فائر تو ہوتے رہتے ہیں لیکن کار کا خود کش حملہ غیر معمولی واقعہ ہے۔

غزہ کے علاقے میں یہودی آباد کاروں کی بیس بستیاں ہیں۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم ایریئل شیرون کے ’یک طرفہ انخلاء کے منصوبے‘ کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے لیکن اسے اسرائیل میں دائیں بازو کی قوتوں کی مخالفت کا سامنا ہے۔ ان کے بقول غزہ سے انخلاء فلسطینیوں کو ’دہشت گردی کا انعام‘ دینے کے مصداق ہے۔

منگل کو ہزاروں اسرائیلی شہریوں نے اس منصوبہ کے خلاف مظاہرے کیے۔

لیکود پارٹی میں اپنے اس منصوبے کی حمایت حاصل کرنے کے لیے وزیرِ اعظم ایریئل شیرون نے اعلان کیا ہے کہ تشدد کے خلاف سخت فوجی ایکشن لیا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد