غزہ: چار اسرائیلی ہلاک  | | غزہ سے اسرائیل جانے کے راستے پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں | |
غزہ میں اسرائیل اور غزہ کی پٹی کی سرحد پر ایک دھماکے میں کم سے کم چار افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے چاروں افراد اسرائیلی تھے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ ایک خود کش حملہ آور نے کیا ہے۔ ان حکام کے مطابق یہ حملہ آور ایک فلسطینی خاتون تھیں۔ یہ حملہ اس مقام پر ہوا جہاں سے گزر کر ہزاروں افراد کام کی غرض سے روزانہ اسرائیل میں داخل ہوتے ہیں۔ نامہ نگاروں کے مطابق گزشتہ تین سال میں اس جگہ کئی حملے ہوچکے ہیں۔ اسرائیل نے خود کش حملہ آوروں کو اسرائیل میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے غزہ کی پٹی کے گرد باڑ لگا رکھی ہے۔ |