| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
غرب اردن میں تین فلسطینی ہلاک
غرب اردن میں اسرائیلی فوج نے مشبہ شدت پسندوں کی تلاش کے دوران تین فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ دو فلسطینیوں کو نابلس میں اس وقت ہلاک کیا گیا جب انہوں نے خود کو فوج کے سپرد کرنے سے انکار کر دیا۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کا تعلق مسلح فلسطینی تنظیم الاقصٰی شہداء بریگیڈ سے تھا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق تلکرم میں بھی ایک فلسطینی کو اس وقت گولی مار دی گئی جب اس نے فوج پر فائرنگ کی۔ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ شخص شدت پسند تنظیم حماس کا رکن تھا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا کہ رات بھر جاری رہنے والے چھاپوں کے دوران چوبیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسرائیل نے گزشتہ کئی ہفتوں سے غرب اردن میں شدت پسندوں کے خلاف زبردست کارروائی شروع کر رکھی۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق پچھلے نو دنوں میں ایک درجن سے زیادہ فلسطینیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||