| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ حملے: اسرائیلی وزراء کی برہمی
غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بارے میں اسرائیلی کابینہ کے وزراء نے فوجی کارروائیوں پر تنقید کی ہے۔ ان حملوں میں دس فلسطینی ہلاک اور ایک سو سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔ ان حملوں میں اسرائیلی فوج نے جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹر استعمال کیے تھے۔ حکمران اتحاد میں شامل شیونئ پارٹی کے سربراہ اور وزیر داخلہ ابراہم پوراز نے کہا ہے کہ ایک یا دو شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کے لئے قتل عام کرنا دانش مندی نہیں ہے۔ وزیر مواصلات یوسف پارٹزکی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان حملوں کے لئے فلسطینیوں سے معافی مانگے اور متاثرین کو معاوضہ ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا جھگڑا فلسطینی عوام سے نہیں ہے۔ ادھر اسرائیلی فوج جو جیپوں اور بکتر بند گاڑیوں میں رملہ کی ایک مسجد کا محاصرہ کۓ ہوۓ تھی، اطلاع ہے کہ اب واپس چلی گئ ہے۔ یہ مسجد یاسر عرفات کے صدر دفتر سے صرف ایک کلومیٹر دور ہے۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ مسجد کے نزدیک ایک بڑے ہجوم نے اس فوج پر پتھراؤ کیا۔ اسرائیلیوں نے آنسو گیس کے گولے پھینکے اور گولیاں چلائیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||