| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشرقِ وسطیٰ امن کی نئی کوششیں
مشرقِ وسطیٰ کے لیےامریکی ایلچی ولیم برن خطے میں قیام امن ٰ کے امریکی منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے اسرائیلی وزیراعظم ایریل شیرون سے بات چیت کر رہے ہیں۔ اس بات چیت کے بعد برن اردن میں فلسطینی وزیراعظم احمد قریع سے بھی مذاکرات کریں گے۔ فلسطینی وزیراعظم واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تعلقات کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیل اس فصیل کی تعمیر ختم کرے جو وہ فلسطینی علاقوں میں قائم کی جانے والی یہودی بستیوں کے گرد تعمیر کررہا ہے۔ امریکہ اس فصیل کی تعمیر کے خلاف اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے احتجاجاً حال ہی میں تین کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ضمانتوں سے دستبردار ہو چکا ہے۔ گزشتہ روز امریکی ایلچی نے بھی واضح طور پر کہا کہ امریکہ دو ہزار پانچ تک فلسطینی ریاست کے قیام کے عزم پر قائم ہے۔ اس دوران فلسطینی اور اسرائیلی حکام کے درمیان بھی ایک ملاقات ہوئی ہے جس کے بعد فلسطینی سینیئر مذاکرات کار صائب ارکات نے کہا ہے کہ اس ملاقات کا مقصد احمد قریع اور ایریل شیرون کے درمیان مجوزہ ملاقات کو نتیجہ خیز بنانا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||