BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 24 October, 2003, 06:29 GMT 11:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غزہ: تین اسرائیلی فوجی ہلاک
فلسطینی شدت پسند
ایک حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا

غزہ کی ایک یہودی بستی پر حملے میں تین اسرائیلی ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی سکیورٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ جمعہ کو علی الصبح ہوا اور ہلاک ہونے والوں میں دو عورتیں بھی شامل تھیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملہ دو شدت پسند فلسطینیوں نے کیا تھا جن میں سے ایک مارا گیا ہے۔ دوسرے حملہ آور کی تلاش جاری تھی لیکن دھند کی وجہ سے فوج کو اس تلاش میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔

فوجی ذرائع کے مطابق یہ دونوں حملہ آور فجر سے پہلے نیتھ زارِم کی یہودی آبادی میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کر دی۔

یہ یہودی آبادی غزہ شہر کے جنوب میں ساحل پر ہے۔

اب تک حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہوئی ہے لیکن حملے کی ذمہ داری حماس اور اسلامی جہاد تنظیموں نےقبول کی ہے۔

غزہ میں قائم یہودی بستیوں کو اکثر ایسے حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ یہ بستیاں مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر بنائی گئی ہیں اور بین الاقوامی برادری ان کو غیر قانونی قرار دیتی ہے۔

یہ حملہ اسرائیل کے غزہ پر اس فضائی حملے کے بعد ہوا ہے جس میں دس فلسطینی ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ اس حملے سے صرف ایک روز قبل اسرائیل نے یہودی آبادیوں میں تین سو نئے گھر بنانے کے ٹینڈر جاری کئے تھے حالانکہ یہ امن کے لئے تجویز کردہ امریکی نقش راہ کی خلاف ورزی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد