لبنان، اسرائیل سرحد پر جھڑپیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لبنان کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی طیاروں نے حزب اللہ کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ شیبا فارم کے علاقے میں ہونے والا یہ حملہ خیال ہے کہ اسرائیلی مورچوں پر حزب اللہ کی طرف سے کیے جانے والے راکٹ حملے کے بعد کیا گیا۔ حزب اللہ نے دعوٰی کیا ہے کہ اس نے لبنان، اسرائیل اور شام کی سرحد پر واقع اس علاقے میں گھس آنے والے کئی اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔ حالیہ جھڑپیں تین دن قبل شروع ہوئی تھیں۔ حزب اللہ اس علاقے کو لبنان کا حصہ قرار دیتی ہے جبکہ اقوام متحدہ نے اسے اسرائیل کے زیر قبضہ شام کا علاقہ قرار دیا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ شیبا فارم جولان کی پہاڑیوں کا حصہ ہیں جن پر اس نے انیس سو سڑسٹھ میں قبضہ کیا تھا اور جسے بعد میں اسرائیل میں شامل کر لیا گیا تھا۔ حزب اللہ کا کہنا وہ یہ علاقہ لبنان کے لئے واگزار کروانا چاہتی ہے۔ یہ جھڑپیں ایسے وقت میں ہوئی ہیں جبکہ جرمنی اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین یرغمالیوں کے تبادلے کے لئے ثالثی کر رہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||