BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیلی حملے: چار فلسطینی ہلاک
جبالیہ شدت پسندوں کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے
جبالیہ شدت پسندوں کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے
غرب اردن اور شمالی غزہ میں اسرائیلی کارروائی کے باعث دو فلسطینی شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

غزہ کی پٹی کے قریب قائم پناہ گزینوں کے جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے حماس کے بائیس سالہ رکن توفیق علی شرفی ہلاک ہو گئے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے جبالیہ کیمپ کے قریب پتھراؤ کرنے والے فلسطینیوں پر کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان بھی ہلاک اور متعدد لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔

ادھر غرب اردن کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج نے الاقصیٰ بریگیڈ کے رکن ماجدی خلیفہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

غزہ میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار ایلن جانسٹن نے بتایا ہے کہ اسرائیلی ٹینک، بلڈوزر اور فوجی رات گئے شمالی غزہ میں داخل ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ فلسطینی شدت پسندوں نے جبالیہ کیمپ کے قریب سے کئی بار اسرائیل کے زیر قبضہ شہر سدرات پر راکٹ داغے۔

عینی شاہدوں کا کہنا تھا کہ درجنوں اسرائیلی بکتر بند گاڑیوں نے غزہ کے دو شہروں کے باہر پوزیشن سنبھال لی ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اس کارروائی کا مقصد جنوبی اسرائیل میں شدت پسندوں کی طرف سے راکٹ حملوں کا خاتمہ ہے۔

منگل کو ایک اسرائیلی بستی پر چار راکٹ فائر کیے گئے۔

فلسطین حکام نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ عالمی عدالت کے فیصلے کی خلاف ورزی پر اسرائیل کے خلاف اقدام کرے۔ عالمی عدالت نے
اسرائیل کی طرف سے غرب اردن میں بنائی جانے والی دیوار کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ خود کش حملے روکنے کے لیے یہ دیوار ضروری ہے۔

فلسطینی تنظیم پی ایل او کے رہنما فاروق قدومی نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بتایا کہ اسرائیل کے پاس ’سیلف ڈیفنس‘ یا اپنے دفاع کی دلیل استعمال کرنے کا جواز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے علاقوں پر قابض ہے جن کے پاس مزاحمت کے محدود ذرائع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اپنے دفاع میں کارروائی کا حق رکھتے ہیں نہ کہ اسرائیل۔

دریں اثناء فلسطینی وزیر اعظم احمد قریع نے فلسطینیوں سے کہا ہے کہ وہ دوسری انتفادہ کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر اس کی کامیابیوں اور ناکامیوں پر غور کریں۔

محمد قریع نے اسرائیل پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے طریقہ کار کا جائزہ لے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

چار سال قبل اٹھائیس ستمبر کو اسرائیلی وزیر اعظم ایریئل شیرون کے مقدس مقامات کے دورے سے کھڑے ہونے والے تنازعہ نے انتفادہ کی تحریک کو جنم دیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد