BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اسرائیل پابندیاں ختم کردے‘
یاسر عرفات
یاسر عرفات کو کافی عرصے سے محدود اور نظر انداز کیا جارہا ہے۔

فلسطینی جدوجہد انتفادہ کی تیسری سالگرہ کے موقع پر بین الاقوامی امدادی اداروں نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ فلسطینی عثام پر عائد پابندیاں ختم کردے۔

بیس سے زائد امدادی اداروں نے ایک مشترکہ بیان میں اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کو مغربی کنارے اور غزہ میں آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دے۔

ان امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی چوکیوں کی وجہ سے فلسطینیوں کو تعلیم اور دوا تک میں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

فلسطینی جدوجہد انتفادہ کے تین سال مکمل ہونے پر ان امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل روزمرہ ضروریات کے لئے گھر سے باہر جانے والے فلسطینیوں کی تذلیل کرتا ہے اور ان کے لئے رکاوٹیں کھڑی کرتا ہے۔ امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں سے فلسطینیوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے اور امن کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے فلسطینی شدت پسندوں کی طرف سے اپنے ملک پر ہونے والے حملوں سے محفوظ رہنے کے لئے پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔

محض زعربی کنارے پر ہی میں خاردار تاروں سے بنی تقریباً ساڑھے چار سو سے زائد رکاوٹیں موجود ہیں۔ امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ یہ رکاوٹیں فلسطینیوں کے لئے محض ایک رکاوٹ سے کچھ زیادہ ہیں۔

ان امدادی اداروں نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ ایک حاملہ خاتون کو مغربی کنارے کے شہر نابلس سے ہسپتال جاتے ہوئے شدید دشواری کا سامنا ہوا اور اس کے شوہر کا کہنا ہے کہ چونکہ اسراییلی فوجیوں نے انہیں ان چوکیوں سے گزرنے کی اجازت نہیں دی اس لئے اس کی اہلیہ کو ایک پہاڑیکے قعب میں بچے کو جنم دینا پڑا اور، امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ، یہ بچہ پیدائش کے محض چند منٹ بعد ہی مرگیا تھا۔

تاہم اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد اس کی مکمل چھان بین کی گئی ہے جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کے فوجیوں نے اس جوڑے کو قطعاً نہیں روکا بلکہ فوجیوں نے تو ایمبولینس بھی منگوائی تھی مگر یہ بچہ تب پیدا ہوا تھا جب یہ جوڑا اس چوکی سے گزر کر جاچکا تھا۔

لیکن امدادی اداروں کا کہنا ہے خود امدادی کارکنوں تک کو کئی کئی گھنٹے ان چوکیوں پر انتظار کرنا پڑتا ہے جبکے اسرائیل کا کہنا ہے وہ ان امدادی کارکنوں کو یہ آزادی فراہم کرتا ہے کہ وہ زیادہ آسانی و آمادی کے ساتھ مقبوضہ علاقوں میں نقل و حرکت کرسکیں۔

گزشتہ کچھ دن سے ان اطلاعات پر کہ فلسطینی شدت پسند یہودی سال نو کے آغاز کے موقع پر کسی حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، اسرائیل نے غزہ اور مغربی کنارے کی مکمل ناکہ بندی کرکھی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد