 |  اسرائیل کے بارے میں توقع ہے کہ وہ متوقع انخلاء کے وقت یہودی بستیوں کو مسمار کر دے گا |
متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں خالی کیے جانے والے علاقے میں تین ہزار گھر بنائے گی۔ ان گھروں کی تعمیر پر ایک اندازے کے مطابق ایک سو ملین ڈالر لاگت آئے گی۔ متحدہ عرب امارات کی طرف سے یہ پیشکش اس کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کی۔ فلسطین کے وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ ان گھروں کی الاٹمنٹ کے وقت ان فلسطینیوں کو ترجیح دی جائے گی جن کے گھر اسرائیلی فوج نے مسمار کر دیے ہیں۔ اسرائیل کے بارے میں توقع ہے کہ وہ آئندہ ماہ غزہ سے متوقع انخلاء کے وقت یہودی بستیوں کو مسمار کر دے گا۔ |