غزہ: اسرائیلی جوڑا ہلاک، فوجی زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ کی پٹی کے نزدیک فلسطینی شدت پسندوں کے حملے میں ایک اسرائیلی جوڑا ہلاک جبکہ دو اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تین مسلح افراد نے غزہ میں اسرائیلی بستیوں کے داخلی علاقے کسو فم میں ایک کار پر فائرنگ کر دی۔ اس واقعہ کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے ان افراد کا پیچھا کیا اور دو حملہ آوروں کو مقابلے کے بعد مار ڈالا۔ تین شدت پسند گروہوں نے مشترکہ طور پر اس واقعہ کے ذمہ داری قبول کی ہے ۔ ان گروہوں میں الاقصیٰ شہداء بریگیڈ اور اسلامک جہاد بھی شامل ہیں۔ کسوفم کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات ہے اور اسی راستے سے غزہ سے اسرائیلی فوج کی واپسی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے ایک مبینہ خودکش حملہ آور انیس سالہ جہاد شہادہ کو جنوبی اسرائیلی قصبے سدرات سے گرفتار کیا ہے۔ یہ حملہ آور تل ابیب میں خود کش حملے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ یہ تمام واقعات اس وقت پیش آئے ہیں جب امریکی وزیرِ خارجہ کونڈالیزا رائس علاقے کے دورے پر ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||