فلسطینی پولیس اور حماس میں جھڑپیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عزہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس اور فلسطینی انتظامیہ کے سکیویرٹی افواج کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ غزہ شہر میں ہونے والی ان جھڑپوں میں دو عام شہری ہلاک اور کم سے کم بیس زخمی ہو گئے ہیں۔ اس سے پہلے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے غزہ میں تین زحصوص نشانوں پر فضائی حملے کیےتھے۔ یہ حملے ایک اسرائیلی خاتون کی ہلاکت کے بعد کیے گئے۔ یہ خاتون غزہ سے داغے گئے ایک راکٹ کے حملے میں ہلاک ہوئی تھیں۔ حماس اور فلسطینی پولیس کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب پولیس نے عسکریت پسندوں کو اسرائیلی نشانوں پر راکٹ داغنے سے روکنے کی کوشش کی۔ غزہ میں بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا کہ حماس او پولیس کے درمیان فائرنگ جمعہ کی صبح کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ فلسطینی صدر محمود عباس پر اسرائیل اور بین الاقوامی برادری کا دباؤ ہے کہ وہ اسرائیل پر ایسے حملوں کو روکیں۔ جمعرات کو اسرائیل پر کیے گئے راکٹ حملے کے بعد ان پر یہ دباؤ اور بڑھ گیا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||