اسرائیل کے ساحلی شہر میں دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کے ساحلی شہر نیتانیا میں ایک بم دھماکے میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ ایک شاپنگ سینٹر میں ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ ایک خود کش بمبار نے کیا تھا تاہم اس کی ابھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اس سے پہلے غرب اردن میں نبلس کے قریب ایک یہودی بستی میں بھی دھماکہ ہوا۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک کار کا دھماکہ تھا۔ اسرائیلی ریڈیو کے مطابق یہ گاڑی گیس کے سلنڈر لے کر جا رہی تھی اور ممکن ہے کہ یہ دھماکہ حادثاتی طور پر ہوا ہو۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||