اسرائیلی طیاروں کے حماس پر حملے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل اور حماس کے میں پانچ ماہ سے جاری صلح تقریباً ختم ہو گئی ہے اور دونوں نے ایک دوسرے پر حملے کیے ہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق اسرئیلی طیاروں نے غزہ اور غرب اردن کے علاقوں پر فضائی حملے کیے۔ اسرائیلی فوج نے خان یونس اور غزہ کے علاقے میں میزائیل فائر کیے۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے میزائیل اسحلہ کے مراکز پر پھینکے ہیں۔ ان حملوں میں کم از کم چھ لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔ جمعرات کو حماس نے اسرائیل کے اندر راکٹ پھینکے تھے جس میں ایک اسرائیلی عورت ہلاک ہو گئی تھی۔ جمعرات کو فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے کارکنوں اور فلسطینی انتظامیہ کے سکیویرٹی افواج کے درمیان جھڑپیں میں کم از دو شخص ہلاک اور پچیس زخمی ہو گئے تھے۔ حماس اور فلسطینی پولیس کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب پولیس نے عسکریت پسندوں کو اسرائیلی نشانوں پر راکٹ داغنے سے روکنے کی کوشش کی۔ اس سے پہلے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے غزہ میں تین زحصوص نشانوں پر فضائی حملے کیےتھے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||