BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 19 August, 2005, 18:33 GMT 23:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غزہ سے یہودی انخلاء پر جشن
فوجی
فلسطین سے یہودیوں کے انخلاء کا عمل مکمل ہو گیا ہے
فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے فلسطین سے اسرائیل کی فوج کے کامیاب انخلاء پر اظہار تشکر کے لیےنماز جمعہ غزہ شہر کی ایک مسجد
میں ادا کی ۔

اس موقع پر اڑتیس سال سے جاری اسرائیل کی فوج اور آبادکاروں کے مظالم اور ان کے ہاتھوں فلسطینیوں کی شہادتوں کو بھی یاد کیا گیا۔

غزہ کے سیاسی گروپوں نے زیادہ اعتماد کا مظاہرہ کیا ہے۔ ساحل پر فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جشن کا آغاز مارچ اور تقریبات سے ہوا جس میں غزہ کی مختلف تنظیمیں بھی شریک رہیں۔

غزہ میں پارلیمان کی عمارت کو فنکاروں نے سجایا ۔ابر جبلیہ پناہ گزین کیمپ پر ہوا میں ایک رنگا رنگ غبارہ بھی موجود تھا۔

ایسے میں جب غزہ سے یہودیوں کےانخلاء کو حقیقت کے طور پر لیا جارہا ہے، وہاں اس بات پر بھی توجہ مرکوز رہی ہے کہ اس کا نتیجہ کیا ہوگا۔

کئی لوگوں کاخیال ہے کہ گو کہ اسرائیلی آبادکار غزہ سے نکل گئے ہیں لیکن علاقے کی بری، بحری اور فضائی سرحدوں پر اسرائیلی پابندیوں کی موجودگی میں غزہ کی معیشت کے بہتر ہونے کا امکانات کم ہی ہیں۔

اقوام متحدہ کےمطابق غزہ میں دو تہائی فلسطینی خط غربت سے بھی نیچے زندگی گزار رہے ہیں اور انخلاء کے معاشی فوائد کے بغیر فلسطینی انتظامیہ کے لیے کچھ بھی حاصل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

اس کے نتیجے میں غزہ کے سیاسی گروپوں میں لڑائی بھی چھڑ سکتی ہے اوراس چیز سے بچنے کے لیے فلسطینی انتظامیہ نے تمام گروپوں کو مل کر کام کرنے کی دعوت دی ہے۔

اب کئی روز تک انخلاء کے مناظر دیکھنے کے بعد خود فلسطینی رہنما محمود عباس بھی دنیا کو یہ دکھانا چاہیں گے کہ وہ اپنے لوگوں کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد