امریکی امداد واپس کرنے کا فیصلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی انتظامیہ نے امریکہ کو وہ پچاس ملین ڈالر واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مطالبہ امریکی وزارت خارجہ نے کیا تھا۔ یہ رقم امریکہ نے غزہ سے اسرائیلیوں کی واپسی کے بعد فلسطینی علاقوں میں اقتصادی بحالی کی غرض سے دی تھی لیکن ابھی تک بینک میں ہی پڑی ہوئی تھی۔ امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتی کہ یہ رقم حماس کی سربراہی والی اس حکومت کے تک پہنچے جو اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔ اسرائیلی حکومت اتوار کو یہ فیصلہ کرے گی کہ حماس کی حکومت پر کیا پابندیاں لگاۓ۔ فلسطینی پارلیمنٹ کے ارکان سنیچر کو حلف اٹھانے والے ہیں۔ دریں اثناء ترکی نے حماس کے وفد کو ملنے کے اس کے فیصلے پر اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والی تنقید کو مسترد کر دیا ہے۔ اسرائیل کے ترجمان نے کہا تھا کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے اسرائیل کرد باغیوں کو بات چیت کی دعوت دے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس سے دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ تاہم ترکی کی وزارت خارجہ نے اس تقابل کو مکمل طور پر بے بنیاد اور غلط قرار دیا۔ | اسی بارے میں حماس کو ایک اور امریکی وارننگ16 February, 2006 | آس پاس حماس: دباؤ اور کڑی شرائط کا سامنا 02 February, 2006 | آس پاس مفاہمت: حماس کی مشروط آمادگی 08 February, 2006 | آس پاس وزیر اعظم: حماس امیدوار کا اعلان17 February, 2006 | آس پاس حماس: سینئر عہدوں پر نامزدگیاں16 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||