BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 May, 2006, 02:36 GMT 07:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اولمرت: محمود عباس مشکوک ہیں
اسرائیل کے وزیرِ اعظم ایہود اولمرت نے اپنے امریکہ کے دورے سے قبل امریکی ٹیلی وژن کو انٹرویو میں فلسطینی رہنما محمود عباس کے بارے میں اپنے شکوک کا اظہار کیا ہے۔

اولمرت کا کہنا ہے کہ دیکھنے کی بات یہ ہے کہ آیا محمود عباس مذاکرات کرنے کی اہلیت رکھتے بھی ہیں یا نہیں۔

باور کیا جاتا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم اپنے دورۂ امریکہ میں صدر جارج بش کی انتظامیہ سے اپنے اس منصوبے کے لیئے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے کہ اسرائیل اپنی مستقل سرحدوں کا تعین فلسطینیوں سے بات چیت کیئے بغیر خود ہی کر لے۔

ایہود اولمرت نے کہا کہ محمود عباس فلسطینی حکومت کی نمائندگی نہیں کر سکتے کیونکہ وہ الفتح کے رکن ہیں اور حکومت کی قیادت شدت پسند تنظیم حماس کر رہی ہے۔ حماس نے اس سال عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد حکومت بنائی ہے۔اسرائیل حماس سے بات کرنے پر تیار نہیں۔

محمود عباس نے یاسر عرفات کے ساتھ مل کر الفتح تنظیم کی بنیاد رکھی تھی

اتوار کو فلسطینی رہنما محمود عباس نے مصر میں دو اسرائیلی وزیروں سے ملاقات کی تھی اور معطل شدہ امن کی بات چیت کو بحال کرنے پر زور دیا تھا۔

محمود عباس کے سینئر مذاکرات کار صائب ارکات کے مطابق فلسطینی علاقوں میں افراتفری اور خرابی کی صورتِ حال اس لیئے ہے کہ وہاں امن قائم نہیں کیا جا سکا۔ لہذا بد امنی کو افراتفری کا سبب ٹھہرانا ان کے بقول درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمود عباس ہی فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ ہیں اور انہیں امن مذاکرات پر اختیار حاصل ہے۔

ادھر اسرائیلی وزارتِ دفاع نے غزہ میں ایک فلسطینی کنبے کے قتل پر انکوائری مقرر کر دی ہے۔ ہفتے کو ایک مبینہ شدت پسند پر اسرائیلی حملے کے دوران ایک میزائل سے تین نسلوں پر مشتمل ایک فلسطینی کنبہ ہلاک ہوگیا تھا۔

زندہ بچ جانے والے ایک شخص نے اپنے عزیزوں کو دفن کرتے ہوئے کہا تھا: ’میں نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی نعمتیں گنوا دی ہیں۔ یعنی میری ماں، میری بیوی اور میرا بیٹا۔‘ اس شخص کی تین سالہ بیٹی بری طرح زخمی ہے اور ہسپتال میں داخل ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد