مرضی کی سرحد بنائیں گے:اولمرت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کے متوقع وزیرِاعظم اور قدیمہ جماعت کے سربراہ ایہود المرت کہا ہے کہ مستقبل میں اسرائیل کی سرحدیں آج کی سرحدوں سے بہت مختلف ہوں گی۔ قدیمہ سے تعلق رکھنے والے ممبرانِ پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ’ اسرائیل یکطرفہ طور پر اپنی پسندیدہ سرحدیں بنائے گا جس میں اسرائیل کا اٹوٹ انگ یعنی یہودی بستیاں بھی شامل ہوں گی‘۔ ان کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے کے فلسطینی علاقے میں موجود یہودی بستیوں کی وجہ سے اسرائیل اپنی موجودہ حالت میں ایک مکمل یہودی ریاست نہیں کہلا سکتا اور اس لیئے اس کی سرحدوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ یہ یہودی بستیاں بیس لاکھ فلسطینیوں کی آبادی کے درمیان واقع ہیں اور ایہود اولمرت کے منصوبے میں فلسطینیوں سے کسی سمجھوتے کے نتیجے میں یا اس کے بناء بھی مقبوضہ مغربی کنارے سے آبادی کا انخلاء شامل ہے۔ فلسطینی انتطامیہ سے مذاکرات کے بارے میں ایہود اولمرت کا کہنا تھا کہ’ ہم فلسطینی انتظامیہ کے ساتھ امن سمجھوتے کے لیئے مذاکرات کے خواہشمند ہیں لیکن وہ فلسطینی حکومت جس کی باگ ڈور ایک دہشت گرد تنظیم کے ہاتھ میں ہو مذاکرات میں شامل نہیں ہو سکتی‘۔ ایہود اولمرت کے تازہ بیان پر اسرائیلی حزبِ اختلاف کے رہنما بنیامین نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اس قسم کے بیانات سے صرف فلسطینی شدت پسندی میں اضافہ ہوگا۔ لیکود جماعت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ’ ایسی کوئی حکومت نہیں جس نے مستقبل کا پروگرام بتا دیا ہو اور اپنی حالیہ ذمہ داریوں کی اسے فکر نہ ہو‘۔ یاد رہے کہ ایہود اولمرت کو ایرئیل شیرون کی بیماری کے بعد ان کی جگہ نگران وزیراعظم بنایا گیا تھا اور مارچ کے انتخابات میں ان کی جماعت قدیمہ نے مارچ کے انتخابات میں فتح حاصل کی تھی۔ اولمرت کی جماعت کو ایک سو بیس نشستوں کے ایوان میں سڑسٹھ نشستیں حاصل ہیں اور یوں انہیں ایوان میں سادہ اکثریت حاصل ہے۔ | اسی بارے میں ’سعدات کے خلاف قتل کا مقدمہ نہیں‘27 April, 2006 | آس پاس اسرائیل: مخلوط حکومتی مذاکرات 10 April, 2006 | آس پاس اسرائیل: ’حماس پر حملہ نہیں کریگا‘ 18 April, 2006 | آس پاس اسرائیلی منصوبہ اعلان جنگ: حماس10 March, 2006 | آس پاس ’مشرق وسطٰی امن منصوبہ فرسودہ ہے‘09 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||