اسرائیلی منصوبہ اعلان جنگ: حماس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کے قائم مقام وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ چار برسوں کے اندر وہ اسرائیل کی حتمی سرحد کا تعین کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو ملک کو بیشتر فلسطینیوں سے مکمل طور پر علیحدہ کردے گی۔ اولمرٹ نے کہا کہ وہ شدت پسند تنظیم حماس کو اصلاح کرنے، غیرمسلح ہونے اور ماضی کے عبوری امن معاہدوں کو تسلیم کرنے کے لیے وقت دینا چاہتے ہیں جس کے بعد ہی وہ فلسطینی علاقوں سے انخلاء کے اپنے یکطرفہ فیصلے پر عمل کریں گے۔ ایہود اولمرٹ نے یہ بات یروشلم پوسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔ اولمرٹ اسرائیلی وزیراعظم ایریئل شیرون کی جماعت قدیما کی اس ماہ کے اسرائیلی انتخابات میں قیادت کررہے ہیں اور رائے شماری کے جائزوں سے لگتا ہے کہ انتخابات میں وہ کامیاب رہیں گے۔ حماس نے جنوری میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ایہود اولمرٹ نے کہا کہ اسرائیل اپنی سرحدوں کے بارے میں اسی وقت کچھ کرے گا جب حماس عالمی امن کی گائیڈلائنز کو تسلیم نہیں کرتی۔ قائم مقام وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سرحدوں کے تعین کے ان کے منصوبے کے تحت اسرائیل، یروشلم اور سب سے بڑی یہودی بستی معالیہ ادومیم کے درمیان مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مزید یہودی بستیاں قائم کرے گا۔
حماس کے سینیئر رہنما خالد مشعل نے ایہود اولمرٹ کے اس منصوبے کو جنگ کا اعلان قرار دیا ہے۔ خالد مشعل نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اس منصوبے کا مقصد صرف اسرائیل کی سکیورٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے امن قائم نہیں ہوگا۔ خالد مشعل کا کہنا تھا کہ ’فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کا یکطرفہ انخلاء فلسطینی عوام کے خلاف اعلان جنگ کے مترادف ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے اسرائیل کو غرب اردن کے بیشتر علاقوں میں بسے رہنے، یہودی بستیاں قائم رکھنے، یروشلم کے بارے میں رعایات سے انکار کرنے اور فلسطینیوں کی واپسی کے حق کو مسترد کرنے کا موقع مل جائے گا۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایہود اولمرٹ کی جانب سے چار سال کی ڈیڈلائن دینا کسی اسرائیلی رہنما کی جانب سے ایسا پہلا قدم ہے۔ ان کے منصوبے کے تحت غرب اردن کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی انخلاء ایک بڑی انخلاء ہوگی۔ جنوری میں اسرائیلی وزیراعظم ایریئل شیرون کے دل کے دورے کے بعد ایہود اولمرٹ قائم مقام وزیراعظم بنے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم شیرون کی پالیسیوں پر عمل کریں گے۔ ایریئل شیرون نے گزشتہ سال مقبوضہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی افواج اور یہودی آبادی کا یکطرفہ انخلاء کیا تھا۔ | اسی بارے میں ’حماس سے کیا سلوک کیا جائے‘17 February, 2006 | آس پاس ’فلسطینی مالی بحران کا شکار‘19 February, 2006 | آس پاس ’فلسطینی انتظامیہ دہشتگرد ہے‘19 February, 2006 | آس پاس اسماعیل ہنیہ کے انٹرویو کی ویڈیو20 February, 2006 | آس پاس ’پابندیاں اثرانداز نہیں ہوں گی‘20 February, 2006 | آس پاس غربِ اردن میں چھ فلسطینی ہلاک23 February, 2006 | آس پاس سرحد کیلیے یکطرفہ انخلاء: اسرائیل05 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||