اسرائیل: سرحد کے لیئے امریکی مشورہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کے قائم مقام وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی مستقل سرحد کا تعین امریکی مشورے سے کیا جائے گا۔ انتخابات سے دو روز قبل ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں کواب یہ فیصلہ کر لینا چاہیے کہ ان کے ملک کی سرحد کہاں ہونی چاہیے۔ اسرائیلی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے ایہود اولمرٹ نے کہا کہ فلسطینوں سے مکمل علیحدگی کے لیے اسرائیل کو اپنی مستقل سرحد کے بارے میں فیصلہ کر لینا چاہیے۔ ایہود اولمرٹ اسرائیلی وزیراعظم ایریئل شیرون کی بیماری کے بعد سیاسی جماعت قدیما کی قیادت کررہے ہیں۔ وہ کہتے رہے ہیں کہ متنازعہ غرب اردن کی فصیل کو مستقل سرحد میں تبدیل کر دیا جانا چاہیے۔ یروشلم میں بی بی سی کی نمائندہ کیرولین ہولی کے مطابق غرب اردن کی دیوار کو مستقل سرحد بنانے میں اسرائیل کو مکمل عالمی حمایت حاصل نہیں ہو سکے گی کیونکہ متنازعہ فصیل کے کچھ حصے فلسطینی علاقوں میں ہیں اور اقوام متحدہ بھی اس فصیل پر اپنے خدشات کا اظہار کر چکی ہے۔ ایہود اولمرٹ کے مطابق امریکہ اور دوسرے ممالک سرحدوں کے تعین کے بارے میں اسرائیل کی بات کھلے دل سے سننے کے لیے تیار ہیں۔ ایہود اولمرٹ کا کہنا ہے کہ اگر ان کی جماعت انتخابات میں کامیاب ہو گئی تو وہ چار سالوں میں یکطرفہ طور پر اسرائیل کی سرحد کا تعین کر دیں گے۔ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے ایہود اولمرٹ کے منصوبوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے امن کی راہ میں رکاوٹ پڑے گی اور سرحدوں کا تعین باہمی گفت و شنید سے ہونا چاہیے۔ | اسی بارے میں ’حماس سے کیا سلوک کیا جائے‘17 February, 2006 | آس پاس ’فلسطینی مالی بحران کا شکار‘19 February, 2006 | آس پاس ’فلسطینی انتظامیہ دہشتگرد ہے‘19 February, 2006 | آس پاس اسماعیل ہنیہ کے انٹرویو کی ویڈیو20 February, 2006 | آس پاس ’پابندیاں اثرانداز نہیں ہوں گی‘20 February, 2006 | آس پاس غربِ اردن میں چھ فلسطینی ہلاک23 February, 2006 | آس پاس سرحد کیلیے یکطرفہ انخلاء: اسرائیل05 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||