BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیل نے کلسٹر بم استعمال کیئے
لبنان میں ایک لاکھ کلسٹر بم کے ٹکڑے بکھرے ہوئے ہیں
اقوام متحدہ نے اسرائیل پر لبنان کی جنگ کے آخری دنوں میں بڑی تعداد میں کلسٹر بموں کے استعمال کا الزام لگایا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل نے جنگ کے آخری دنوں میں لبنان کے بڑے علاقے پر ایک لاکھ سے زیادہ بم بکھیرے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق اسرائیل کی طرف سے نوے فیصد بم جنگ کے آخری بہتر گھنٹوں میں استعمال کیئے گئے جب یہ واضح ہوچکا تھا کہ جنگ بند ہونے والی ہے۔

اقوام متحدہ کے رابط کار ژان ایگلینڈ نے کہا کہ جنگ کے آخری گھنٹوں میں کلسٹر بموں کا استعمال حیران کن اور غیر اخلاقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام بموں کو صاف کرنے میں ایک سال کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔

کلسٹر بم ایک بڑے کنستر کے بنئے ہوئے ہوتے ہیں

اسرائیل کے مطابق جو ہتھیار اور گولہ بارود جزب اللہ کے خلاف جنگ میں استعمال کیئے گئے وہ بین الاقومی قوانین کے مطابق تھے۔

کلسٹر بم ایک بڑے کنستر کے بنے ہوئے ہوتے ہیں جو پھٹ جاتا ہے اور اس میں موجود بہت سے چھوٹے چھوٹے بم دور دور تک بکھر جاتے ہیں۔

ان کا استعمال خاصہ متنازع رہا ہے کیوں کہ یہ اپنے ہدف سے دور بھی گر سکتے ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ ان بموں کی وجہ سے روزانہ شہری ہلاک اور زخمی ہو رہے ہیں۔

اقوام متحدہ نے اس سلسلے میں اسرائیل سے کوئی وضاحت طلب نہیں کی ہے۔

ادھر اسرائیلی وزیر دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ تمام ہتھیار اور گولہ بارود بین الا قوامی قانون کے تحت استعمال کیئے گئے اور کوئی غیر قانونی ہتھیار استعمال نہیں کیا گیا۔

ژان ایگلینڈ نے کہا کہ جن ملکوں نے اسرائیلی فضائیہ کو کلسٹر بم مہیا کیئے تھے انہیں چاہیئے کہ وہ اب اسرائیل کے ساتھ ان کے بارے میں سنجیدہ مذاکرات کریں۔

امداد میں تعطل
محفوظ رستے فراہم نہ کرنے کی ہٹ دھرمی
جنگ اور بچے
لبنان جنگ: متاثرین میں بچے آگے آگے
ثنائیہ پارک کی سیر
بیروت کا پارک یا چھوٹا سا جنوبی لبنان؟
خوش آمدید
شامی لبنانی مہاجرین کی مہانداری میں پیش پیش
لبنانتعمیر نو کا چیلنج
چھ سو کلومیٹر لمبی سڑکیں اور 150 پُل تباہ
لبنان میں بھگوانلبنان میں بھگوان
تئیس دن میں پہلی بار وسعت کی آنکھ میں آنسو
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد