اسرائیلی حملہ خلاف ورزی:عنان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کوفی عنان نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ عارضی جنگ بندی کے لیئے سکیورٹی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انہیں سنیچر کی صبح مشرقی لبنان میں ہونے والی اسرائیلی کمانڈوز کی کارروائی پر گہری تشویش ہے کیونکہ اس سے سلامتی کونسل کی اس قرارداد کی خلاف ورزی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں اسرائیل اور حزب اللہ کے چھاپہ ماروں کے درمیان تقریباً پانچ ہفتے سے جاری جنگ رکی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں اسرائیلی حکام سے بات کی ہے۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ تمام خلاف ورزیوں سے جنگ بندی کے ختم ہونے کا خطرہ پیدا ہوتا ہے اور لبنانی حکومت کی حکمرانی مخدوش ہوتی ہے۔
دریں اثنا لبنان کے وزیر دفاع الیاس المر نے کہا ہے کہ وہ لبنانی کابینہ کو یہ مشورہ دینے پر غور کریں گے کہ وہ اس وقت تک جنوبی لبنان میں فوجی کی تعیناتی معطل کر دے جب تک اسرائیلی حملہ کے بارے میں اقوام متحدہ کا واضح ردِعمل سامنے نہیں آتا۔ اس سے پہلے لبنان کے وزیر اعظم فواد سینیورا نے کہا تھا کہ اسرائیل کا حملہ اقوام متحدہ کے تحت کی گئی جنگ بندی کی قرارداد کی’صریحاً خلاف ورزی‘ ہے۔ اسرائیل کے فوجی کمانڈوز سنیچر کو صبح سویرے لبنان میں پر حملہ کیا تھا جس میں اس کا ایک فوجی ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں اور اسرائیل کا کہنا تھا کہ ’یہ کارروائی حزب اللہ کو ایران اور شام سے اسلحہ کی منتقلی روکنے کے لیئے کی گئی ہے‘۔ |
اسی بارے میں لبنانی فوجیوں کی تعیناتی شروع17 August, 2006 | آس پاس لبنان کی تباہ حال معیشت کی بحالی16 August, 2006 | آس پاس لبنان میں جنگ بندی پیر سے: عنان13 August, 2006 | آس پاس لبنان: تین روزہ جنگ بندی کی تجویز10 August, 2006 | آس پاس موجودہ قرار داد قبول نہیں: لبنان06 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||