لبنان: تین روزہ جنگ بندی کی تجویز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روس نےاعلان کیا ہے کہ وہ لبنان میں تین روزہ جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ میں قرار داد پیش کرے گا۔ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر وٹلی چرکن نے اعلان کیا کہ ان کا ملک لبنان میں باہتر گھنٹے کی جنگ بندی کی قرار داد پیش کرے گا۔ انہوں نےکہا کہ لبنان میں جنگ بندی سے متعلق قرار داد پر سمجھوتہ ہوتا ہوا نظر نہیں آتا جس کی وجہ لبنان میں انسانی بحرانی کی کیفت پیدا ہو چکی ہے۔ ادھر برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے کہا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیل میں جنگ بندی کا امکان ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کے سفیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز لبنان میں جنگ بندی سے متعلق قرار پر ووٹنگ ہو سکتی ہے۔ فرانس کے وزیر خارجہ فلپ دوستے بلیز نے کہا ہے کہ ان کو امید ہے کہ قرار داد پر اتفاق رائے ممکن ہے ۔ ادھر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ جاری ہے۔ اسرائیل نے مرجعون کے قصبے میں ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔لبنان کی حکومت نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ اس کی فوج نے لبنانی فوج کے تین سو فوجیوں کو حراست میں لینے کی الزام لگایا ہے۔ حز ب اللہ نے اسرائیل پر راکٹ فائر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہوا ہے اور جعمرات کو ساٹھ میزائیل داغے ہیں جس میں دو بچے ہلاک ہو گئے۔ | اسی بارے میں مغربی بیروت پر پہلی مرتبہ حملے10 August, 2006 | آس پاس اسرائیل لبنان کے چھ کلومیٹر اندر 03 August, 2006 | آس پاس حملے نہیں رکیں گے: ایہود اولمرت02 August, 2006 | آس پاس لبنان کے لیئے امن فوج ضروری ہے:بش28 July, 2006 | آس پاس لبنان تک امداد پہنچانے کی جدوجہد26 July, 2006 | آس پاس ’امریکہ اسرائیل کو وقت دےگا‘24 July, 2006 | آس پاس لبنان کی کمزور آرمی23 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||