اسرائیلی حملہ میں طلبہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں فلسطین کے شہرجبالیا میں ایک سترہ سالہ طالب علم ہلاک جبکہ دیگر چار زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ شمالی غزہ پٹی میں کیا گیا۔ فلسطینی حکام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ سکول کےنزدیک ہوا جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملہ انتہا پسندوں کے ایک گروپ پر کیا گیا۔ گزشتہ ایک ہفتہ میں ہونے والےاسرائیلی حملوں میں اب تک پچاس سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فلسطین نےالزام لگایا ہے کہ اسرائیل معصوم فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں پانی اور بحلی کا شدید بحران ہو گیا ہے۔ادھر ان حملوں کے خلاف اور حماس کی حمایت میں لوگوں نےاتوار کوغزہ میں مظاہرہ کیا ہے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم ا یہودالمرت نے اتوار کو یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ یہ حملے کب روکے جائیں گےا لبتہ انہوں نے یہ کہا کہ غزہ پٹی پر دوبارہ قبضہ کرنے کا انکا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ المرت نے کہا کہ ’ ہم دہشت گردی کی کارروائیوں کو ختم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔‘ ادھر فلسطین کے صدر محمود عباس اور وزیر اعظم اسماعیل ہانیہ نے ان حملوں کو قتل عام قرار دیا ہے اوراقوام متحدہ سے اپیل کی کہ اس معاملے کو مذاکرات سے طے کیا جائے۔ گزشتہ روز پاپ ونڈکٹ نے غزہ کے تازہ حالات پر شدید افسوس کا اظہار کیا تھا اور اس معاملے کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر زور دیا تھا۔ | اسی بارے میں اسرائیلی کارروائی میں چار ہلاک13 October, 2006 | آس پاس اسرائیلی صدر کو مقدمے کا سامنا16 October, 2006 | آس پاس ’اسرائیلی صدر سبکدوش ہوجائیں‘ 29 October, 2006 | آس پاس غزہ: بیت حانون کا محاصرہ ختم03 November, 2006 | آس پاس غزہ پراسرائیلی حملہ: مزید ہلاکتیں04 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||