BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 04 November, 2006, 15:20 GMT 20:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غزہ پراسرائیلی حملہ: مزید ہلاکتیں
اسرائیلی حملہ
اس وین پر ہوئے حملہ کے نتیجہ میں ایک شدت پسند ہلاک اور دو زخمی ہو گئے
غزہ میں اسرائیلی افواج کے تازہ حملے میں کم ازکم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

گزشتہ بدھ سے اب تک کےحملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔ خبروں کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حماس کے ایک سرکردہ رہنما بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جمعے کی رات کے بعد سے اب تک بیت ہانون، بیت الدہیہ، جبالیہ اور رفا میں حملے کیئے گئے۔ بیت ہانون کے عوام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے کے بعد شہر میں کرفیو جیسا نظارہ ہے۔

اس دوران ایک وین پر کیے گئے حملے میں ایک شدت پسند ہلاک جبکہ دو شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔

غزہ پر حملہ
کچھ خواتین نے اس مسجد میں چھپے مزاحمت کاروں کو عورتوں کا لباس پہناکر باہر نکالاگیا

اسرائیل کا کہنا ہےکہ انتہا پسندوں کےذریعہ کیے گئے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل نے حملہ شروع کیا ہے جبکہ فلسطینی رہنماؤں نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کا قتل عام کر رہا ہے۔

ایک ترجمان نے خبر رساں ادارہ اے پی کو بتایا کہ فوج ان علاقوں کے گھروں میں گھوم گھوم کر لوگوں کی تلاش کر رہی ہے اور اس کے بعد وہ گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر مورچہ سنبھال رہی ہے۔

جمعہ کو ایک مسجد میں چھپے حماس چھاپہ ماروں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ڈرامائی شکل اختیار کر گیا۔ اس درمیان فلسطینی خواتین نے مسجد میں روپوش انتہا پسندوں کو عورتوں کا لباس دیا جس سے وہ ہاں سے نکلنے کامیاب ہو گئے۔

ایک خاتون ناحد ابو ہاربیا نے بی بی سی عربی سروس کو بتایا کہ ’ ہم لوگ مسجد میں داخل ہو گئے اور مزاحمت کاروں کو خواتین کا لباس پہنا کر انہیں نکالنے میں کامیاب رہے۔‘

 فوج ان علاقوں کے گھروں میں گھوم گھوم کر لوگوں کی تلاش کر رہی ہے اور اس کے بعد وہ گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر مورچہ سمبھال رہی ہے۔
فلسطینی رہنما اسماعیل ہانیہ نےخواتین کی اس کارروائی کی تعریف کی ہے۔

سنیچر کو فوج نے کہا کہ اس نے ایک مسجد کے قریب واقع تین گھروں کو تباہ کردیا ہے جس میں گولہ بارود رکھے ہوئے تھے۔

بی بی سی کے مشرق وسطیٰ کے تجزیہ کار راجرہارڈی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے اس حملہ کا فوری مقصد اسرائیل پر راکٹ حملوں کو روکنا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی وہ حماس پر فیصلہ کن حملہ کرنا چاہتا ہے۔

گزشتہ جون سے جب حماس نے ایک اسرائیلی فوجی کو اغوا کرلیا تھا تب سے اب تک اسرائیلی حملے میں کم از کم تین سو فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد