اسرائیلی کارروائی میں چار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائیوں میں حماس کے تین ارکان سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حماس کے تین ارکان شمالی غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی ایک کارروائی میں مارے گئے۔ جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق ایک خاتون کو عبسان کے جنوبی گاؤں میں ان کے گھر کے سامنے گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جنوبی گاؤں عبسان پر اس نے کارروائی کی لیکن فوج نے خاتون کو گولی مارنے کی تصدیق نہیں کی۔ اس طرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران جنوبی غزہ میں تیرہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جمعرات کو اسرائیلی کارروائیوں میں دو بچوں اور حماس کے چار کارکنوں سمیت نو افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسرائیل گزشتہ جون سے غزہ میں کارروائیاں جاری رکھے ہوا ہے جب حماس سے منسلک شدت پسندوں نے ایک اسرائیلی فوجی کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ تب سے 200 سے زائد فلسطینی مارے گئے ہیں۔ جمعہ کے روز شمالی غزہ میں ایک کار پر اسرائیلی کارروائی میں مارے جانے والے افراد میں حماس کے ایک مقامی کمانڈر بھی شامل تھے۔ دوسرے واقعے میں جس انتیس سالہ خاتون کو ان کے گھر کے سامنے گولی مارکر ہلاک کردیا ان کے بارے میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بارے میں اس کے پاس کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن اس نے اس علاقے میں ایک شدت پسند کو ہلاک کیا ہے۔ | اسی بارے میں غزہ: دو بچے میزائیلوں کا نشانہ13 October, 2006 | آس پاس غزہ: چار فلسطینی ہلاک کر دیئے گئے12 October, 2006 | آس پاس رائس: صدر عباس کی حمایت05 October, 2006 | آس پاس حماس نے حکومتی دفاتر بند کر دیئے02 October, 2006 | آس پاس غزہ: جھڑپوں میں آٹھ افراد ہلاک02 October, 2006 | آس پاس غزہ قید خانہ بن چکا ہے: اقوام متحدہ 26 September, 2006 | آس پاس غزہ انسانی بحران کے دہانے پر: یو این19 September, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||