اسرائیلی صدر کو مقدمے کا سامنا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ اسے صدر موشے کاٹ ساو کے خلاف جنسی زیادتیوں اور عورتوں کو ہراساں کرنے کامقدمہ درج کرنے کے لیئے کافی ملے ہیں۔ صدر موشے کاٹ ساو پیر کو پارلیمینٹ کے موسمِ سرما کے سیشن کا افتتاح کرنے والے ہیں لیکن کئی ارکان اسمبلی نے دھمکی دی ہے کہ اگر وہ اجلاس میں شریک ہوئے تو واک آؤٹ کریں گے۔ پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر کاٹ ساو کے خلاف اس سلسلے میں ثبوت اکٹھے کر لیے گئے ہیں لیکن مقدمہ درج کرنے کے بارے میں فیصلہ سرکاری وکیل اعلیٰ منافیم مازوز کریں گے مسٹر کاٹ ساو سے پولیس اس سلسلے میں کئی بار پوچھ گچھ کر چکی ہے لیکن وہ ان الزامات کو رد کرتے ہیں کہ انہوں نے کئی عورتوں کے ساتھ جنسی زیادتیاں کیں۔ اگر اسرائیلی صدر پر مقدمہ درج ہو بھی گیا تو انہیں اپنے عہدے کی بنا پر حاصل تحفظ کی وجہ سے اس کی کارروائی کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔ تاہم، پارلیمینٹ اگر محسوس کرے کہ انہوں نے غیر مناسب کام کیا ہے تو وہ ان کا مواخذہ کر سکتی ہے۔ اگست میں اسرائیل کے سابق وزیر انصاف پر جنسی بے راہ روی کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ وہ بھی اس الزام کو رد کرتے ہیں۔ | اسی بارے میں جنوبی ایشیا: انسانی حقوق کی پامالی18 January, 2006 | آس پاس ’لبنان میں حالات اب بھی نازک‘22 August, 2006 | آس پاس رائس: صدر عباس کی حمایت05 October, 2006 | آس پاس امریکی فوجی، زنا بالجبر کی کارروائی06 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||