فلسطینی شدت پسند ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن میں ایک اہم فلسطینی شدت پسند فادی الخفائشہ کو ہلاک کر دیا ہے جو الاقصی کے نہایت اہم کارکن تھے۔ فلسطینی شدت پسند فادی الخفائشہ کونابلس کے پرانے شہر میں ہلاک کر دیا گیا ہے اور کم ازکم پانچ کو زخمی کر دیا گیا ہے۔اسرائیل نے کہا ہے کہ معمول کے گشت کے دوران اس کے دستوں پر فائرنگ کی گئی ہے ۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس کے فوجی دستے غزہ کے قریب پانچ دن تک سرنگوں اور دھماکے دار مواد تلاش کرنے کے بعد واپس آگئے ہیں۔ بی بی سی کے نمائندے ایلن جانسن کا کہنا ہے کہ فلسطینی ذرائع کے مطابق فادی الخفائشہ غرب اردن میں الاقصی کے سب سےاہم کارکن تھے۔ بی بی سی کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نےان کو متعدد بار مارنے کی ناکام کوشش کی تھی۔ تاہم اب جس حملے میں فادی الخفائشہ کی ہلاکت ہوئی ہے وہ انھیں مارنے کی نیت سے نہیں کیا گیا تھا کیو نکہ یہ اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی شدت پسندوں کی معمول کی لڑائی تھی۔ رائٹرز نیوز ایجنسی نےذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ فادی الخفائشہ کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اسرائیل میں ہونے والےخود کش حملوں کے منصوبوں میں معاون تھے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ آپریشن میں انہوں نے غزہ شہر کے علاقے شاجیہ سے کارنی تک غزہ اور اسرائیل کے درمیان بنی ہوئی ایک سو پچاس میٹر لمبی سرنگ کو تباہ کر دیا ہے۔ یہ سرنگ تیرہ میٹر گہری تھی اور لکڑی کی بنیادوں پر کھڑی تھی اور اسے اسرائیلی فوجیوں پر حملے کے لیئے استعمال کیا جانا تھا۔ ایک فلسطینی ہسپتال کے افسروں کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز شاجیہ میں اسرائیلی حملے سے کم از کم انیس فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک اسرائیلی فوجی کےجون میں پکڑے جانےکے بعد سے اسرائیل مسلسل فلسطینی شدت پسندوں کی شکایت کر رہا ہے۔ | اسی بارے میں ایم پی اسرائیلی حراست میں07 August, 2006 | آس پاس ’غزہ میں حالت فاقوں کے قریب‘03 August, 2006 | آس پاس غزہ پر میزائیلوں سے حملے25 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||