غزہ پر میزائیلوں سے حملے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی طیّاروں نے غزہ میں دو عمارتوں کو میزائیلوں سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم آٹھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کا نشانہ بننے والی عمارتیں جبلیہ میں ہیں اور ان کے رہائشیوں نے بتایا کہ انہیں اسرائیلی فوج نے ٹیلی فون کے ذریعے وہاں سے چلے جانے کے لیئے کہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس اطلاع کے پندرہ منٹ کے بعد عمارت تباہ کر دی گئی۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ اس نے اسلحے کے گودام کو نشانہ بنایا ہے۔ غزہ شہر میں ایک اور میزائیل حملہ ہوا جس میں عینی شاہدین کے مطابق ایک عمارت تباہ ہوگئی۔ اس حملے میں قریبی عمارتوں کو بھی آگ لگنے سے نقصان پہنچا۔ غزہ میں اسرائیلی کارروائی کا تازہ ترین دور دو مہینے قبل ایک اسرائیلی فوجی کے پکڑے جانے کے بعد سے جاری ہے۔ | اسی بارے میں غزہ پر اسرائیلی حملے میں 7 ہلاک03 August, 2006 | آس پاس غزہ اسرائیلی آپریشن، تین ہلاک 04 August, 2006 | آس پاس غزہ پر پھر اسرائیلی حملے15 August, 2006 | آس پاس اسرائیل: غزہ میں در اندازی22 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||