غزہ اسرائیلی آپریشن، تین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطین کے ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے آپریشن کے دوران تین فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رفاہ میں ایک گھر پر توپ کا گولہ داغا جس سے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسرائیل کی ایک ترجمان نے کہا کہ علاقے میں اسرائیلی فضائیہ اور فوج دہشت گردی کے ڈھانچے کو تباہ کرنے کی کوشش میں کارروائیاں کر رہی ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق جمعرات کے روز اسرائیلی آپریشن میں ایک بچے سمیت سات فلسطینی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ چھبیس لوگ زخمی ہو گئے۔ جون میں ایک اسرائیلی فوجی کو قیدی بنائے جانے کے بعد اب تک ڈیڑھ سو فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پچھلے مہینے اسرائیل کے حملوں میں پینتیس فلسطینی بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ | اسی بارے میں غزہ: اسرائیلی حملہ، سات ہلاک26 July, 2006 | آس پاس غزہ: اسرائیلی حملے، مزید5 ہلاک28 July, 2006 | آس پاس غزہ، کارروائی جاری، تیس ہلاک29 July, 2006 | آس پاس فضائی حملوں میں کئی فلسطینی ہلاک30 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||