غزہ، کارروائی جاری، تیس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ کی پٹی میں سنیچر کو بھی اسرائیلی فوج کی کارروائی جارہی ہے۔ گزشتہ تین دنوں میں یہاں تیس سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ لگ بھگ اسی افراد زخمی بتائے جارہے ہیں جنہیں علاج کے لیے ہسپتال لے جایا جارہا ہے۔ ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ ان کے پاس خون کی کمی ہے اور انہوں نے لوگوں سے اپیل کررکھی ہے کہ وہ خون کا عطیہ کریں۔ سنیچر کے روز جب رفاہ کے پاس اسرائیلی حملہ ہوا تو اس کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی بھی بند ہوگئی۔ اسرائیلی اہلکار لگاتار یہ بتاتے رہے ہیں کہ انسانی امداد، ایندھن اور غذا جیسی اشیاء کی فراہمی غزہ میں جاری ہے لیکن اگر یہ صحیح بھی ہے تو بھی وہاں عام لوگوں کے پاس کھانے کا سامان نہیں پہنچ رہا ہے کیوں کہ عام لوگ غزہ کے جنوبی علاقوں میں اپنا گھر چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔ ایسے لوگوں نے اسکول وغیرہ جیسے عوامی مقامات پر ڈیرہ ڈال رکھا ہے۔ ایسے حالات میں امداد لوگوں تک نہیں پہنچ پارہی ہے۔ یہاں پر ریڈ کراس جیسی امدادی تنظیمیں اسرائیل سے اپیل کررہی ہیں کہ وہ لڑائی بند کرے کیوں کہ یہاں ایک انسانی المیہ پیدا ہوتا جارہا ہے اور امداد نہیں پہنچ پارہی ہے۔ امدادی تنظیمیں اس جانب توجہ دلانے کی کوشش کررہی ہیں کہ گزشتہ تین دن سے لوگ رفاہ کراسِنگ کے اس پار پھنسے ہوئے ہیں جہاں وہ علاج کرانے کے لیے گئے تھے اور اب غزہ نہیں آپارہے ہیں۔ امدادی تنظیمیں یہ نشاندہی کررہی ہیں کہ ان پھنسے ہوئے لوگوں میں بزرگ خواتین بھی ہیں جنہیں کبھی کچھ بھی ہوسکتا ہے، ان کا علاج نہیں ہوپارہا ہے اور انہیں آرام کی ضرورت ہے۔ | اسی بارے میں غزہ حملوں میں 23 فلسطینی ہلاک13 July, 2006 | آس پاس اسرائیلی فوج دوبارہ شمالی غزہ میں16 July, 2006 | آس پاس غزہ: وزارتِ خارجہ کی عمارت تباہ17 July, 2006 | آس پاس سرحد کھلی تو غزہ والے دوڑ پڑے19 July, 2006 | آس پاس جنگی جرائم ہو رہے ہیں: اقوامِ متحدہ20 July, 2006 | آس پاس غزہ: اسرائیلی حملہ، سات ہلاک26 July, 2006 | آس پاس غزہ: اسرائیلی حملے سے 23 ہلاک 26 July, 2006 | آس پاس غزہ: اسرائیلی حملے، مزید5 ہلاک28 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||