غزہ: اسرائیلی حملے سے 23 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم تئیس فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں جن میں بہت سے عام شہری، شدت پسند اور بچے بھی شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات میں ہلاکتوں کی تعداد پندرہ بتائی گئی تھی جو اب بڑھتے بڑھتے 23 ہو گئی ہے۔ ان ڈاکٹروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ فضائی حملوں کا نشانہ بننے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں جن کے عمریں چار سال سے بھی کم ہیں۔ ان ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے ستر فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دوسری طرف حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں مرنے والوں میں اس کی تنظیم کے لوگ بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد اب فلسطین میں حماس کی حکومت ہے۔ اسرائیل کے ان حملوں کا آغاز اس وقت سے ہوا ہے جب ایک اسرائیلی فوجی کو فلسطینیوں نے پکڑ لیا تھا اور اب تک اس سلسلے میں ایک سو بیس فلسطینی اور ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوا ہے۔ تازہ ترین حملے کے بارے میں اسرائیلی ائر فورس کا کہنا ہے کہ اس نے مزاحمت کاروں کے حملے کے جواب میں میزائل داغے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کا نشانہ وہ افراد بنے جو ٹینک سے داغے جانے والے گولوں سے مرنے والوں کو دیکھنے کے لیئے کھڑے تھے۔ بدھ کے روز ہونے والے حملے میں اسرائیل کے تیس ٹینکوں نے حصہ لیا جنہیں اسرائیلی فضائیہ کی مدد بھی حاصل تھی۔ | اسی بارے میں سرحد کھلی تو غزہ والے دوڑ پڑے19 July, 2006 | آس پاس غزہ: وزارتِ خارجہ کی عمارت تباہ17 July, 2006 | آس پاس غزہ حملوں میں 23 فلسطینی ہلاک13 July, 2006 | آس پاس غزہ: میزائل حملہ، ایک ہلاک 10 July, 2006 | آس پاس ’غزہ میں انسانی سانحہ روکا جائے‘09 July, 2006 | آس پاس غزہ کے رہنے والوں کے مشکل دن08 July, 2006 | آس پاس غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے07 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||